نیویارک (اے بی این نیوز)اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں قرآن پاک کی بے حرمتی کیخلاف پاکستان کی قرارداد منظور، قرآن پاک کی بےحرمتی سمیت مذہبی منافرت کی مذمت ، ملوث عناصرکو انصاف کے کٹہرے میں لانے پر زور دیاگیا، قرارداد کی حمایت میں 28 ممالک نے ووٹ دیا جبکہ 12 ارکان نے مخالفت کی،7ارکان نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا،امریکا اور یورپی یونین نے سلامتی کونسل میں پاکستان کی جانب سے قرارداد کی مخالفت کی سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی ،تمام مذاہب کے احترام سے متعلق پاکستان کی اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں پیش قرارداد پر آج ووٹنگ کاامکان ۔ امریکہ، برطانیہ اور فرانس کی جانب سے قرارداد کی مخالفت کا خدشہ ۔اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں پاکستان کی جانب سے پیش کی گئی قرارداد میں قرآن کریم کی بے حرمتی سمیت مذہبی منافرت کی ہرقسم کی مذمت کی گئی ہے اور زور دیا گیا ہے کہ ایسے واقعات میں ملوث عناصر کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔ایسے قوانین بنائے جائیں تا کہ بے حرمتی کے واقعات میں ملوث عناصر کوسزا دی جائے، منافرت، دشمنی اور تشدد پر اکسانے والوں سے بھی نمٹا جائے۔قرارداد میں اقوام متحدہ کی کونسل کے سربراہ سے بھی اپیل کی گئی ہے کہ وہ مختلف ممالک کے قوانین میں خامیوں کی نشاندہی کریں۔وزیرخارجہ بلاول بھٹو نے ویڈیو لنک پر خطاب میں کہا کہ قرآن کریم کی بے حرمتی اس تصور کے ساتھ کی گئی کہ اس شخص کے خلاف قانونی کارروائی نہیں ہو گی۔بلاول بھٹو نے کہا کہ رائے کے اظہار کی آزادی ناگزیر ہے مگر منافرت پر مبنی تقریر کا دفاع نہیں کیا جا سکتا۔فرانس کے سفیرنے کہا کہ انسانی حقوق لوگوں کا تحفظ کرتے ہیں، مذاہب، عقائد یا ان کی علامتوں کا نہیں، اقوام متحدہ یا کسی ملک کو یہ حق نہیں کہ وہ بتائے کہ کیا چیز مقدس ہے۔برطانوی سفیر نے کہا کہ یہ واضح کرنا مشکل ہے کہ کہاں آزادی اظہار ناقابل قبول ہو جاتا ہے جبکہ امریکی سفیر کا کہنا تھا کہ امریکا اس مسودے کیخلاف ووٹ دے گا۔















