بھارت میں ہولی پر بدتمیزی اور ہراساں کرنے کی کوشش، جاپانی خاتون سیاح بنگلہ دیش چلی گئی

دہلی (نیوزڈیسک) ہولی کے تہوار پر بدتمیزی اور ہراساں کئے جانے کے بعد جاپانی خاتون سیاح نے بھارت چھوڑ دیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق نوجوان لڑکی کیساتھ بدتمیزی کرنیوالے 3 افراد کو حراست میں لے لیا۔بھارتی پولیس کے مطابق لڑکی نے کوئی شکایت درج نہیں کرائی اور وہ گزشتہ روز بنگلادیش کیلئے روانہ ہو گئی۔بھارت میں ہولی کے دوران مسلمان اور غیرملکی خواتین سے بدتمیزی کی کوشش۔ بھارتی میڈیا کے مطابق لڑکی کے ساتھ بدتمیزی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔لڑکی کو دہلی کے وسطی علاقے میں زبردستی پکڑ کر لوگوں نے رنگ لگایا تھا جبکہ ایک لڑکے نے لڑکی کے سر پر انڈا بھی توڑا تھا۔