مہاراشٹرا (نیوز ڈیسک)ہندوستان میں خواتین سے جنسی زیادتی کے کیسز میں اضافہ ، 16 سالہ لڑکی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے والے 8 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ریاست مہاراشٹرا میں پیش آیا جہاں ایک لڑکی کو 8 افراد نے مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔پولیس کے مطابق لڑکی نے اپنے بیان میں بتایا کہ اسے ایک کم عمر لڑکے کی جانب سے لالچ دی گئی جس کے بعد وہ اسے ایک خالی بنگلے پر لے گیا جہاں اسے زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔پولیس کا کہناہےکہ لڑکی نے یہ شکایت گزشتہ روز درج کرائی جس میں اس نے بتایا کہ 16 دسمبر کی رات 8 بجے سے صبح 11 بجے تک اسے زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔پولیس کے مطابق لڑکی کی شکایت پر تمام ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔