اہم خبریں

فیفا ورلڈ کپ،شکیرا نے سوشل میڈیا پر ایک بار پھر دھوم مچا دی

عالمی فٹبال شائقین کیلئے بڑی خوشخبری سامنے آگئی ہے کیونکہ کولمبین سپر اسٹار شکیراShakira نے فیفا ورلڈ کپ 2026 کیلئے FIFA World Cup آفیشل گانا “ڈائی ڈائی” متعارف Burna Boyکرا دیا ہے، جس میں نائیجیرین گلوکار برنا بوائے Waka Wakaبھی شامل ہیں۔Football Anthemشکیرا نے برازیل کے تاریخی ماراکانا اسٹیڈیم سے ایک شاندار ویڈیو شیئر کی جس میں مختلف ممالک کی ٹیموں کے رنگوں میں ملبوس ڈانسرز نے زبردست پرفارمنس دی۔ ویڈیو ریلیز ہوتے ہی سوشل میڈیا پر دھوم مچ گئی اور مداحوں نے اسے ورلڈ کپ کا نیا سپر ہٹ ترانہ قرار دینا شروع کر دیا۔

آبنا ئے ہر مز میں ایران نے امریکہ کی ناکہ بندی توڑ دی
ویڈیو میں 2006، 2010 اور 2014 ورلڈ کپ کے آفیشل فٹبالز بھی دکھائے گئے ہیں، جو شکیرا کے ماضی کے یادگار ورلڈ کپ گانوں کی یاد تازہ کرتے ہیں۔ خاص طور پر “واکا واکا” آج بھی دنیا بھر میں فٹبال اینتھم کے طور پر مقبول ہے۔فیفا ورلڈ کپ 2026 کا انعقاد 11 جون سے 19 جولائی تک امریکا، میکسیکو اور کینیڈا میں مشترکہ طور پر ہوگا جبکہ نئے ترانے کی باضابطہ ریلیز 14 مئی کو کی جائے گی۔

مداحوں کا کہنا ہے کہ شکیرا نے ایک بار پھر فٹبال اور میوزک کے امتزاج سے عالمی اسٹیج پر جادو جگا دیا ہے اور آنے والے دنوں میں یہ گانا ہر اسٹیڈیم، ہر اسکرین اور ہر سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر چھایا رہے گا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Shakira (@shakira)

متعلقہ خبریں