سٹراس بگ ( نیوز ڈیسک )فرانس کے شہر سٹراس بگ میں دو ٹرام آپس میں ٹکرا گئیں، حادثے میں50 افراد زخمی ہوگئے۔ فرانسیسی حکام کے مطابق سٹراس بگ کے مرکزی ٹرین اسٹیشن پر ہوئے حادثے کی وجہ ابھی معلوم نہیں ہوسکی ہے، تحقیقات جاری ہیں۔
سٹراس بگ 1994 میں ٹرام سروس دوبارہ شروع کرنے والا پہلا فرانسیسی شہر ہے۔ واضح رہے کہ فرانس میں ٹرام سروس 1960 میں بند کر دی گئی تھی۔
مزید پڑھیں: پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت مل گئی