اسلام آباد ( اے بی این نیوز )بھارتی کرکٹ ٹیم بلائنڈ ٹی 20ورلڈ کپ سے دستبردار ہوگئی۔ بھارتی بلائنڈ کرکٹ ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری نے این او سی نہ ملنے کی تصدیق کر دی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق وزارت خارجہ نے ورلڈکپ کیلئے این او سی دینے سے انکار کیا۔
وزارت خارجہ کی طرف سے تحریری طورپر آگاہ نہیں کیا گیا۔
بھارتی حکومت نے ٹیم کو پاکستان جانے کی اجازت نہیں دی۔ بلائنڈ ٹی 20ورلڈ کپ 23نومبر سے پاکستان میں شروع ہونا ہے
مزید پڑھیں :عمران خان نے مذاکرات کرنے کیلئے مشروط اجازت دیدی،وکیل خالد یوسف کا دعویٰ