اہم خبریں

انڈیا کے فالس فلیگ آپریشن کا منصوبہ بے نقاب،پاکستان کے انٹیلی جنس اداروں نے پورا اسکرپٹ حاصل کر لیا،بھارتی مکروہ چہرہ بے نقاب

اسلام آباد (نیوز ڈیسک  )انڈیا کے فالس فلیگ آپریشن کا منصوبہ آشکار،پاکستان کے انٹیلی جنس اداروں کی بڑی کامیابی، مودی سرکار کے نئے ڈرامے کا پورا اسکرپٹ حاصل کر لیابھارتی یوم جمہوریہ کے موقع پر مقبوضہ کشمیر میں مبینہ در اندازی کا ڈرامہ تیار کیا گیا ہےفالس فلیگ کارروائی مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج اور پولیس کے ذریعے کیئے جانے کی منصوبہ بندی کی گئی ہےفالس فلیگ آپریشن لائن آف کنٹرول کے پونچھ سیکٹر میں پلان کیا گیا ہےپاکستانی انٹیلی جنس اداروں نے بھارتی منصوبے کے تین اہم کرداروں کا بھی پتہ چلا لیاانڈیا کی 93 انفینٹری بریگیڈ کا ایجنٹ بشیر اور دو ساتھی عالم، اسلم فالس فلیگ آپریشن کے مرکزی کردار ہیںمنصوبے کے تحت مسٹر بشیر نے کچھ مقامی افراد کو استعمال کر کے جشکوال، آزاد کشمیر سائیڈ سے بم یا آئی ڈیز نصب کر کے مقبوضہ کشمیر میں داخل ہونے کی کوشش کرنی ہےکسی مسجد کے قریب اس کارروائی کو ناکام بنایا دکھایا جائے گامنصوبے کے تحت بھارتی فوج اور پولیس جعلی برآمدگی بھی ظاہر کرے گی ڈی ایس پی پریشنا اس فالس فلیگ آپریشن کو سپروائز کر رہا ہےمنصوبے میں 93 بریگیڈ کی ڈوگرا رجمنٹ کے دستوں کو گھات لگا کر جعلی ریکوری دکھانا ہےفالس فلیگ آپریشن کا مقصد مقبوضہ کشمیر میں در اندازی کا الزام عائد کرکے دنیا میں پراپیگنڈہ کرنا ہےپاکستانی انٹیلی جنس اداروں نے سارا منصوبے پیشگی بے نقاب کر کے مودی سرکار کو بڑی زک پہنچا دی۔

متعلقہ خبریں