واشنگٹن(نیوز ڈیسک ) اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے ایران پر حملے کے اہداف کی منظوری دے دی۔امریکن براڈکاسٹنگ کارپوریشن کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی ذرائع نے حملوں کے ٹائم فریم یا اہداف کے بارے میں مزید کچھ نہیں بتایا۔
امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق یہ حملہ امریکی صدارتی انتخابات سے قبل ہو سکتا ہے۔دوسری جانب ایران کا کہنا ہے کہ اگر اسرائیل نے حملہ کیا تو اسے فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر اسرائیل نے حملہ کیا تو اسے ہمارے ردعمل پر پچھتانا پڑے گا۔
مزید پڑھیں: راولپنڈی اسلام میں میٹروبس سروس آج بھی بند رہے گی