اہم خبریں

کن شہروں میں یکم تا 10 محرم دفعہ 144 نافذ؟ نوٹیفکیشن جاری

کن شہروں میں یکم تا 10 محرم دفعہ 144 نافذ؟ نوٹیفکیشن جاری

کوئٹہ (اے بی این نیوز) بلوچستان میں دفعہ 144 کے تحت یکم سے 10 محرم تک مختلف پابندیاں عائد کر دی گئی ہیں۔

اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کوئٹہ میں دفعہ 144 کے تحت موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

محکمہ داخلہ کا کہنا ہے کہ جلوسوں کے راستوں پر گھروں کی چھتوں پر کھڑے ہونے پر پابندی ہوگی۔ فرقہ وارانہ، اشتعال انگیز اور نفرت انگیز مواد کی اشاعت پر پابندی ہوگی۔

صوبائی محکمہ داخلہ کے مطابق اسلحے کی نمائش اور ساتھ لے جانے پر بھی پابندی ہوگی۔
مزید پڑھیں‌:وزیر خزانہ پنجاب نے مالی سال 2026-27 کا بجٹ پیش کردیا، جانیے مکمل تفصیلات

متعلقہ خبریں