نئی دہلی(نیوزڈیسک)بھارتی حکومت نے ائیر مارشل امرپریت سنگھ کو فضائیہ کا نیا چیف نامزد کردیا۔ائیر مارشل امرپریت سنگھ رواں ماہ 30 ستمبر کو بطور فضائیہ چیف چارج سنبھالیں گے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ائیر مارشل امرپریت سنگھ وائس چیف آف ائیر اسٹاف کے طور پر ذمہ داریاں انجام دے رہے ہیں جنہیں بھارتی فضائیہ کے نئے سربراہ مقرر کردیا گیا ہے۔ بھارتی فضائیہ کے موجودہ چیف ویویک رام چوہدری اپنی مدت ملازمت مکمل کرکے ریٹائر ہوجائیں گے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ائیر مارشل امرپریت سنگھ فضائیہ کے 47 ویں سربراہ ہوں گے جو یکم فروری 2023 سے وائس ائیر چیف کے عہدے پر تعینات ہیں۔
ائیرمارشل امرپریت سنگھ نے 1984 میں فضائیہ میں کمیشن حاصل کیا، وہ بھارتی فضائیہ کے دیگر اہم عہدوں پر بھی کام کرچکے ہیں جن میں وہ ایسٹرن ائیرکمانڈ میں سینئر ائیر اسٹاف آفیسر بھی رہ چکے ہیں۔
وقت ختم’: جلسے کی لائٹس بند، ڈی سی لاہور کی پی ٹی آئی کو کارروائی کی دھمکی