پاکستان الیکشن،سرکاری نتائج سے قبل کچھ کہنا قبل از وقت ہے،امریکہ

واشنگٹن ( اے بی این نیوز   )سرکاری نتائج سے قبل پاکستان کے عام انتخابات کے بارے میں کچھ کہنا قبل از وقت ہے،امریکی محکمہ کا کہنا ہے کہ ‘ہماری دلچسپی پاکستان کے جمہوری عمل میں ہے’| امریکی محکمہ خارجہ نے کہ سرکاری انتخابی نتائج کے اعلان سے قبل پاکستان کے عام انتخابات کے بارے میں کچھ کہنا قبل از وقت ہے۔

ترجمان نے کہا کہ “انتخابات میں لاکھوں پاکستانیوں نے پولنگ کی۔ ہماری دلچسپی پاکستان کے جمہوری عمل میں ہے۔”ترجمان نے کہا کہ ہم انتخابات کے دوران ہونے والے تشدد کے واقعات کی مذمت کرتے ہیں۔”ہمیں اظہار رائے کی آزادی کے بارے میں تحفظات ہیں۔ پولنگ کے دن، انٹرنیٹ کی بندش اور عوام کو سیلولر رسائی نہ ملنا تشویشناک ہے،” امریکی محکمہ خارجہ نے برقرار رکھا۔