ایران کوسمجھناچاہیے پاکستان شام یاعراق نہیں ہے، عبدالباسط

اسلام آباد (اے بی این نیوز    )سابق ہائی کمشنر عبدالباسط نے کہا ہے کہ ہمیں توقع نہیں تھی کہ ایران اس طرح کے اقدامات کرےگا،پاکستان واحدملک ہےجس نے ایران کیساتھ تعلقات کواہمیت دی،پاکستان کاایران کاحوالے سےجوردعمل آیاہےبالکل صحیح ہے،پاکستان نےہمیشہ عالمی سطح پرایران کاساتھ دیا،وہ اے بی این کے پروگرام ’’ڈبیٹ ایٹ8‘‘میں گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ ہمیں سفارتی سطح پر ایران کوبھرپورجواب دیناچاہیے،ایران کوسمجھناچاہیے کہ پاکستان شام یاعراق نہیں ہے،پاکستان نےبھارت کی جارحیت کابھرپورجواب دیاتھا،پاکستانی عوام میں ایران کے اس اقدام سےغصہ پایاجاتاہے۔