Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

الیکشن کمیشن کاپی ٹی آئی انٹراپارٹی الیکشن فیصلہ پشاور ہائیکورٹ میں چیلنج

پشاور( نیوزڈیسک)پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات پر الیکشن کمیشن کا فیصلہپشاور ہائیکورٹ میں چیلنج ۔ تحریک انصاف کی جانب سے پشاور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں الیکشن کمیشن اور انٹرا پارٹی انتخابات کو چیلنج کرنے والے درخواست گزاروں کو بھی فریق بنایا گیا ۔درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ انٹرا پارٹی الیکشن کو چیلنج کرنیوالے پارٹی ممبر ہی نہیں تو وہ انٹراپارٹی الیکشن چیلنج کیسے کرسکتا ہے ۔ الیکشن کمیشن نے انتخابی نشان بلا بھی واپس لے لیا جو سیاسی جماعت کے حقوق پر شبخون مارنے کے مترادف ہے ۔درخواست میں استدعا کی گئی ہےکہ الیکشن کمیشن کے پاس پارٹی انتخابات کرانے کے طریقے پر فیصلے کا اختیار نہیں۔ لہٰذا تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی الیکشن اور انتخابی نشان سے متعلق الیکشن کمیشن کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے۔تحریک انصاف نے عدالت سے سینئر ججز پر مشتمل بینچ بنانے اور درخواست آج ہی سماعت کے لیے مقرر کرنے کی استدعا کی ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ روز الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انٹرا پارٹی انتخابات پارٹی آئین کے مطابق نہ کرانے پر پاکستان تحریک انصاف سے بلے کا نشان واپس لے لیا۔