Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

مہنگائی کی ستائی عوام پر بم گرادیا ، گیس کی قیمتوں میں 74فیصد اضافہ

اسلام آباد(نیوزڈیسک)اوگرانے یکم جولائی سے گیس 74 فیصد تک مہنگی کرنے کی منظوری دے دی، سوئی ناردرن کیلیے گیس 74.42 فیصد مہنگی جبکہ سوئی سدرن کیلیے گیس 67.75 فیصد مہنگی کرنے کی منظوری دے دی۔ اوگرا نے گیس قیمت میں اضافے کیلئے کمپنیوں کی درخواستوں پر فیصلہ جاری کر دیا ہے۔

سوئی ناردرن کیلئے گیس کی قیمت میں 406 روہے 28 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافے کی منظوری دٰیدی جبکہ سوئی سدرن کیلئے گیس کی قیمت میں 469 روپے 28 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافے کی منظوری دی ہے۔سوئی ناردرن کیلئے گیس کی موجودہ اوسط قیمت 545 روپے 89 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو ہے جبکہ اوگرا فیصلے کی منظوری کے بعد اضافے کے بعد نئی قیمت 952 روپے 17 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو تک پہنچ جائے گی۔

اسی طرح سوئی سدرن کیلئے گیس کی موجودہ قیمت 692 روپے 63 پیسے ہے جبکہ سوئی سدرن کیلیے نئی قیمت 1161 روپے 91 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو کی منظوری دی گئی ہے۔اوگرا فیصلے پر اطلاق وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد ہو گا اور فاقی حکومت نے 40 روز میں منظوری نہ دی تو اوگرا فیصلے پر از خود عملدرآمد ہو جائے گا۔