ایمرجنگ ایشیا کپ جیتنے کے بعدپاکستان شاہینز کی ہوٹل آمد، کھلاڑیوں کا شاندار استقبال

کولمبو(نیوز ڈیسک) ایمرجنگ ایشیا کپ جیتنے کے بعدپاکستان شاہینز کی ہوٹل آمد،پاکستانی ٹیسٹ اسکواڈ نے شاندار استقبال کیا۔تفصیلات کے مطابق ،قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم، سرفراز ،حسن علی اور شاہین آفریدی نے نوجوان کھلاڑیوں کو گلے لگا کر مبارکباد دی۔ اس کے بعد جیت کی خوشی میں کرکٹرز نے جیت کا جشن کیک کاٹ کر منایا،بابر اعظم نے سنچری بنانے والے پاکستان شاہینز کے طیب طاہر کو کیک کاٹنے کی دعوت دی ۔ دنوں پاکستانی ٹیموں کے اکھٹا ہونے پرہوٹل کی لابی پاکستانی فینز سے بھر گئی ، سب شاندار اندز میں خراج تحسین پیش کیا۔

ایمرجنگ ایشیا کپ