انقرہ (نیوز ڈیسک) وزیر اعظم شہباز شریف کا 2روزہ دورہ ترکیہ ، انقرہ پہنچنے پرپاپاکستانی سفیر نے استقبال کیا۔اس موقع پر وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی شہبازشریف کے ہمراہ تھے۔ ترکیہ میں پاکستانی سفارتی حکام نے انقرہ ایئرپورٹ پر وزیراعظم کا استقبال کیا۔ واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف ترک صدر رجب طیب اردوان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کریں گےجو آج منعقد ہوگی۔اہم ملاقاتیں بھی متوقع ۔















