Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

پی ٹی آئی سے پیچھے ہٹوں گا نہ پریس کانفرنس کرونگا، چوہدری پرویز الٰہی

لاہور(اے بی این نیوز) لاہور ہائیکورٹ میں پیشی کے موقع پر چوہدری پرویز الٰہی نے صحافیوں کیساتھ مختلف گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں دیگر لوگوں کی طرح کوئی پریس کانفرنس نہیں کروں گا۔ چوہدری پرویز الٰہی کاکمرہ عدالت میں صحافیوں سے گفتگو میں کہنا تھا پنجاب میں سارے فساد کی جڑ محسن نقوی ہے عوام پر ظلم بھی یہی نگران وزیراعلیٰ کرواو رہا ہے۔ میں نے کسی پر کوئی سیاسی مقدمہ نہیں بنایا تھا۔سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کا مزید کہنا تھا کہ یہ برا کررہے ہیں اور برا ہی بھگتیں گے۔ پی ٹی آئی میں ہوں اور اس میں ہی رہوں گا ،کوئی پریس کانفرنس نہیں کروں گا۔ پی ٹی آئی کارکنوں کو پیغام دیتا ہوں پیچھے نہیں ہٹنا تگڑے ہوجائیں آپ حق پر ہیں۔