اہم خبریں

حکومت کا آڈیو لیکس کمیشن بینچ پر اعتراض،تینوں ججز کو الگ ہونے کی درخواست

اسلام آباد(اے بی این نیوز) وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ میں آڈیو لیکس کمیشن بینچ پر اعتراضات اٹھادیا ۔ وفاقی حکومت کی نیا بینچ تشکیل دینے کی استدعا ۔وفاقی حکومت کا چیف جسٹس عمر عطا بندیال، جسٹس اعجاز الااحسن، جسٹس منیب اختر پر مشتمل بنچ پر اعتراض۔ متفرق درخواست آڈیو لیک کمیشن کیخلاف جمع درخواست میں کہا گیا کہ چیف جسٹس عمر عطا بندیال، جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس منیب اختر آڈیو لیک کا مقدمہ نہ سنیں انکوائری کمیشن کے سامنے ایک آڈیو چیف جسٹس کی خوشدامن سے متعلق ہے اور عدالتی فیصلوں اور ججز کوڈ آف کنڈکٹ کے مطابق جج اپنے رشتے دار کا مقدمہ نہیں سن سکتا۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ ماضی میں ارسلان افتخار کیس میں چیف جسٹس افتخار چوہدری نے اعتراض پر خود کو بینچ سے الگ کر لیا تھا اسی طرح دیگر آڈیو لیکس جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس منیب اختر سے بھی متعلقہ ہیں اس لئے سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دیا جائے۔

متعلقہ خبریں