اہم خبریں

عدم استحکام پیدا کرنے والی اندرونی اور بیرونی قوتوں کا گٹھ جوڑ بے نقاب ہو چکا،آرمی چیف

کو ئٹہ (  اے بی این نیوز   )آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کوئٹہ گیریژن کا دورہ کیا جہاں انہوں نے کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ کے افسران سے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ جو لوگ پاکستان کے عوام اور اس کی مسلح افواج کے درمیان اٹوٹ بندھن کو کمزور کرنے کی ناکام کوششیں کر رہے ہیں وہ انشاء اللہ کبھی کامیاب نہیں ہو سکیں گے۔” پاکستان کی مسلح افواج ہمیشہ پاکستان کے بہادر اور قابل فخر لوگوں کی مقروض ہیں جنہوں نے ملک کے طول و عرض میں اپنی مسلح افواج سے اپنی منفرد محبت کے حالیہ مظہر کے ذریعے دشمن کے مذموم عزائم کو منہ توڑ جواب دیا ہے۔ پاکستان میں عدم استحکام پیدا کرنے کیلئے اندرونی اور بیرونی قوتوں کے درمیان گٹھ جوڑ عوام کے سامنے بے نقاب ہو چکا ہے۔ سی او اے ایس نے مزید کہا کہ عدم استحکام پیدا کرنے کے لیے اندرونی ملیشیا عناصر اور بیرونی قوتوں کے درمیان گٹھ جوڑ پاکستانی عوام کے سامنے بے نقاب ہو چکا ہے۔ پاک فوج دنیا کی مضبوط ترین افواج میں سے ایک ہونے کے ناطے اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم اور اہل پاکستان کی بے مثال حمایت سے اسے نہ تو کوئی روک سکتا ہے اور نہ ہی مجبور، الحمدللہ۔ افسران سے خطاب کرتے ہوئے، COAS نے روایتی، ذیلی روایتی اور 5th جنریشن وارفیئر کے لیے آپریشنل تیاریوں پر زور دیا۔ آرمی چیف نے کوئٹہ گیریژن میں فوجیوں کے لیے مختلف فلاحی اسکیموں کا بھی دورہ کیا۔ قبل ازیں کمانڈر کوئٹہ کور نے ان کا استقبال کیا۔

متعلقہ خبریں