لاہور(اے بی این نیوز)آڈیو لیکس پر کمیشن کے قیام کا معاملہ حکومت کی جانب آڈیو لیکس کمیشن بنانے کیخلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست پر سماعت آج ہو گی لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عاصم حفیظ نے اٹارنی جنرل اور ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو نوٹس جاری کردیئے تھے جسٹس عاصم حفیظ نے ہائیکورٹ بہاولپور بنچ میں کیس کی سماعت کی تھی تمام فریقین کو 29 مئی کے لیے نوٹس جاری کئے تھےدرخواستگزار نے آڈیو لیکس کمیشن کے قیام کو چیلنج کر رکھا ہے ۔درخواست گزار کا کہنا ہے آڈیو لیکس کمیشن میں ججز سمیت دیگر لوگ شامل ہیں ، کمیشن عدلیہ کو دبائو میں لانے کیلئے بنایا گیا ، درخواست گزار کمیشن کی تشکیل اور اس کا نوٹیفکیشن سپریم جوڈیشل کونسل کے دائرہ اختیار میں مداخلت ہے ، درخواست گزار کا کہنا ہےکہ وفاقی حکومت کو اختیار نہیں کہ وہ اس قسم کا کمیشن تشکیل دے سکے ، وفاقی حکومت کا یہ عمل آئین و قانون کی خلاف ورزی ہے ، درخواست عدالت آڈیو لیکس پر کمیشن کے قیام کو کالعدم قرار دے















