اسلام آباد(اے بی این نیوز) وفاقی دارالحکومت کے جڑواں شہروں سمیت پشاور ، مالا کنڈ سوات، میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے۔متاثرہ ممالک میں ترکمانستان، ہندوستان، پاکستان، تاجکستان، ازبکستان، چین، افغانستان اور کرغزستان ۔اپر دیر سے 26 کلومیٹر صبح10بج کر پچاس منٹ پر آیا ۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 6 اعشاریہ 3 ریکارڈ کی گئی۔
زلزلہ اس قدر شدید تھا کہ لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دفاتر سے باہر آگئے۔زلزلے کی شدت 6ریکارڈ کی گئی۔رپورٹس کے مطابق اسلام آباد اور راولپنڈی، مظفرآباد، گلگت بلتستان، خیبرپختونخواہ سمیت مختلف علاقوں میں چند سیکنڈز تک زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔اس دوران لوگ خوف کے باعث کلمے کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔مرکز تاجکستان تھا۔
خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں بھی زلزلے کےجھٹکے محسوس کئے گئے پی ڈی ایم اے کے کنڑول روم کو اب تک کسی قسم کے نقصانات کی اطلاعات موصول نہیں ہوئے،پشاور،ریکٹرسکیل پر شدت 6.0 ریکارڈ کیا گیا ،پشاور،چارسدہ ،مردان ،صوابی اور نوشہرہ سمیت دوسرے اضلاع میں محسوس کئے گئے،عوام ناخوشگوار واقعے کی اطلاع پی ڈی ایم اے کے کنڑول روم کو1700پر دیں۔















