میثاق آمریت کی گودمیں بننے والی پارٹی کبھی کامیاب نہیں ہوسکتی، شیخ رشید

راولپنڈی ( اے بی این نیوز)پاکستانی کرنسی سری لنکا گھانااورافغانستان سےبھی نیچےچلی گئی قوم کومایوسی کےکنوئیں سےنکالاجائےاورامید کی شمع روشن کی جائےتمام قیادت کی عمر70سال سےزیادہ ہےاورجیلوں میں جانےوالے کی عمر20سال ہے بیماری کےبہانےملک سےبھاگتے ہیں اوربیماری کےبہانےہی تین تین بارپارٹی چھوڑتے ہیں۔ساری قوم9 مئی کےواقعے کی مذمت کر رہی ہےاورشہداکےشانہ بشانہ کھڑی ہے13پارٹیاں9مئی کےواقعے سےسیاست نکالنےکی ناکام کوشش کررہی ہیں قوم حوصلہ ہارگئی توسیاست سیاسی قبرستان بن جائےگاآپ ایک شخص کی سیاست اوراُسکی پارٹی کودفن کرنےجارہےہیں یااُسے خمینی بنانےجارہے ہیں اسکا فیصلہ وقت کرےگا۔یہ سارےمیثاق جمہوریت کی پیداوارمیثاق آمریت کی گودمیں بیٹھے ہیں سرکاری چھتری تلےجوبھی پارٹی بنی ہےیاعنقریب بنے گی وہ کبھی کامیاب نہیں ہوتی گروتھ صفرہےڈیفالٹ ڈار کادروازہ کھٹکٹارہاہے غربت مہنگائی بیرروزگاری اور کاروباری تباہی سے معاشی سیاسی اقتصادی صف ماتم بچھی ہے۔میں 50 سال سے اکیلی سیٹ پر پاکستان کی سیاست میں دربان حسین ہوں حق اور سچ کے ساتھ کھڑا ہوں ناامیدی کفر ہے ہارتا وہ ہے جو ہار مانتا ہے عدلیہ نے فیصلوں میں دیر کی تو وقت کسی کا انتظار نہیں کرتا ہر طرف مایوسی چھائی ہوئی ہے موسم بہار آکر رہے گا جیسے تیسے بھی الیکشن ہوئے ہو کر رہیں گے،