عمران خان سمیت 600 سےزائد پی ٹی آئی رہنماوں پر بیرون ممالک جانے پر پابندی عائد

اسلام آباد(نیوزڈیسک)سابق وزیراعظم عمران خان سمیت 600 سے زائدپی ٹی آئی رہنماؤں کے بیرون ممالک اڑان بھرنے پر پابندی عائد کردی گئی۔ایف آئی اے ذرائع کیمطابق سانحہ 9 مئی کے میں ملوث ہونے کے تناظر میں سابق ارکان اسمبلی اور پی ٹی آئی عہدیداروں کے نام نو فلائی لسٹ میں شاملکئے۔ بیرون ممالک جانے سے روکنےکیلئے پی ٹی آئی رہنماؤں کے نام پروونشل نیشنل آئیڈینٹیفکیشن لسٹ میں ڈالےگئے ہیں۔سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کا نام بھی نو فلائی لسٹ میں شامل کردیا گیا ہے۔مرادسعید، ملیکہ بخاری، فواد چوہدری، حماد اظہر، قاسم سوری ، اسد قیصر، یاسمین راشد اور میاں اسلم اقبال کا نام بھی مذکورہ لسٹ میں شامل ہے۔ بعض عہدیداروں کی بیرون ممالک جانےکی کوشش بھی ناکام بنادی۔