اسلام آباد (نیوز ڈیسک) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے آڈیو لیکس کی تحقیقات کرنے والے جوڈیشل کمیشن کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے سینئر وکیل بابر اعوان کے ذریعے سپریم کورٹ میں درخوست دائر کر دی ،درخواست میں وزارت داخلہ اور وزارت قانون و انصاف کو فریق بنایا گیا ہے ۔ پی ٹی آئی چیئرمین نے موقف اختیار کیا ہے کہ چیف جسٹس سپریم کورٹ کی اجازت کے بغیر کسی جج کو کمیشن کیلئے نامز نہیں کیا جاسکتا،سپریم کورٹ کے کسی جج کیخلاف تحقیقات کا فورم صرف سپریم جوڈیشل کونسل ہے،حکومت کی طرف جاری کردہ جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیا جائے۔















