اہم خبریں

میرعلی میں دہشتگرد ایک بار پھرسرگرم، لڑکیوں کے 2 سکول دھماکے سے اڑادیئے

میرعلی(نیوزڈیسک)شمالی وزیرستان کی تحصیل میر علی میں دہشتگردوں نے لڑکیوں کے دو اسکول تباہ کر دیئے۔ڈی پی او سلیم ریاض کے مطابق میر علی میں دہشت گردوں کی جانب سے دو گرلز اسکولوں کو دھماکا خیز مواد سے تباہ کرنے کی اطلاعات ہیں۔دھماکوں میں کسی کے زخمی یا جاں بحق ہونےکی اطلاع نہیں ملی۔جنوبی وزیرستان کے چھ لاکھ چوہتر ہزار چونسٹھ افراد اور آٹھ تحصیلوں پر مشتمل وسیع اور خوبصورت علاقے کی 99 فیصد آبادی واپس لوٹ چکی ہے۔ یہ کل ملا کر 71412 گھرانے بتائے جاتے ہیں۔پتھریلے پہاڑوں کے درمیان پختہ اور ہموار سڑک کے آس پاس کہیں کہیں آبادیاں دکھائی دیتی ہیں۔ یہاں گھر قدرے بڑے ہوتے ہیں اور پکے بھی ہوں تب بھی ان کے باہر لیپ مٹی سے ہی کی جاتی ہے اور وہ جیسے انھیں پہاڑوں کے درمیان کیموفلاج کر دیتی ہیں۔

متعلقہ خبریں