وزارت دفاع کی5 آرمی کورٹس کے قیام کی تجویز سامنے آگئی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزارت دفاع کی ابتدائی طور پر 5 آرمی کورٹس کے قیام کی تجویز سامنے آگئی، حکومتی ذرائع کے مطابق راولپنڈی میں تین فوجی عدالتیں اور 2 عدالتیں لاہور میں قائم کرنے کی تجویز دی گئی ہے ۔ وفاقی کابینہ آرمی عدالتوں کے قیام کی منظوری وزارت دفاع کی سمری کے ذریعے دے گی۔ ملٹری کورٹس کا دائرہ کار میں آنیوالے تمام کیسز کو خصوصی حیثیت حاصل ہوگی۔ ملٹری کورٹس کے فیصلوں کیخلاف ہائیکورٹس ، سپریم کورٹس میں اپیل کا حق دیا جائے گا۔