Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

لاہور ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ ،72پی ٹی آئی اراکین قومی اسمبلی کے استعفوں کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیدیا

لاہور (نیوز ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ ،72پی ٹی آئی اراکین قومی اسمبلی کے استعفوں کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیدیا۔ تفصیلات کے مطابق آج لاہور ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی اراکین قومی اسمبلی کے استعفے منظوری کیخلاف درخواست پر جسٹس شاہد کریم نے کی۔ انہوں نے دلائل سننے کے بعد فیصلہ سنادیا۔ اسپیکر قومی اسمبلی اور الیکشن کمیشن کی طرف سے تحریک انصاف کے 72 اراکین قومی اسمبلی کو ڈی نوٹیفائی کرنیکا کا نوٹی فکیشن کالعدم قرار دیدیا گیا۔عدالت نے 72 پی ٹی آئی ارکین اسمبلی کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیتے ہوئے ارکان کو استعفے واپس لینے کیلئے اسپیکر کے سامنے پیش ہونے کا حکم دیدیا۔ جن اراکین کے استعفوں کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیا گیا ہے ان میں شاہ محمودقریشی، فوادچوہدری، حماد اظہر، ریاض فتیانہ اور شفقت محمود ، اسدعمر و دیگر شامل ہیں۔