اہم خبریں

60 ارب کے چور نے اپنی چوریاں چھپانے کے لئے نوجوان کارکنوں کو تخریب کار فورس بنایا،مریم نواز

اسلام آباد(نیوزڈیسک)مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ 9 مئی اصل میں نوجوان نسل اور پاکستان کو لڑانے کی مذموم سازش تھی۔جمعرات کو پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے پارٹی کی سینئر نائب صدر مریم نواز نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا نام لیے بغیر ان پر تنقید کی اور کہاکہ 60 ارب کے چور نے اپنی چوریاں چھپانے کے لئے نوجوان کارکنوں کو تخریب کار فورس بنایا۔انہوںنے کہا کہ 9 مئی اصل میں نوجوان نسل اور پاکستان کو لڑانے کی مذموم سازش تھی، منظم منصوبہ بندی کے تحت نوجوانوں کے ذہن میں زہر بھرا گیا، خوف کا بُت خوف خدا اختیار کرنے سے ٹوٹتا ہے، شہیدوں کے مجسمے توڑنے سے نہیں۔مریم نوازنے کہا کہ مٹھی بھر مسلح جتھوں کو پاکستان پر حملے کے لئے استعمال کیا گیا۔ توشہ چور نے ملکی معیشت، کاروبار ، نوجوانوں کا روزگار تباہ کیا،انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ (ن) قوم کی تقسیم ختم کرکے امن اور برداشت واپس لائے گی۔

متعلقہ خبریں