اسلام آباد(نیوزڈیسک)اسلا م آباد ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کی گرفتاری کیخلاف درخواست کی سماعت ۔ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے فواد چودھری کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا جس پر فیصل چوہدری وکیل نے بتایا کہ پی ٹی آئی رہنما بکتر بند میں موجودہ ہیں ، عدالتی حکم پر فواد چوہدری کو عدالت میں پیش کردیا گیا ۔ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہا کہ چیف جسٹس نے ایک آرڈر جاری کیا جس پر عمل نہیں ہوا، آرڈر نہ آئی جی اسلام آباد اور نہ ہی کسی اور نے دیکھا، جب آپ نے انہیں پکڑا تو اس وقت آرڈر دکھایا گیا، آپ کے پاس آرڈر کی تصدیق کے کئی طریقے تھے،اسلام آباد ہائی کورٹ نے رہنما تحریک انصاف فواد چوہدری کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کو پولیس کی دوبارہ گرفتار کرنے کی کوشش، فواد چودھری نے احاطہ عدالت سے پولیس تحویل سے بھاگ کر دوسرے دروازے سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں داخل ہوگئے ۔ فواد چودھری پولیس کا حصار توڑ کر کمرہ عدالت میں پہنچ گئے ۔ بھاگتے ہوئے فواد چوہدری کی سانس پھول گئی ۔















