اہم خبریں

عمران خان کیخلاف بڑا فیصلہ ،عدالت کا کپتان کو القادر ٹرسٹ کیس میں شامل تفتیش ہونے کا حکم

اسلام آباد (نیوزڈیسک)آسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کیخلاف بڑا فیصلہ سنادیا ۔ ذرائع کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کو عمران خان کو القادر ٹرسٹ کیس میں شامل تفتیش ہونے کی ہدایت کردی ۔ عدالت نے عمران خان کی عبوری ضمانت کا تحریری حکمنامہ جاری کرتے ہوئے نیب حکام کو فری ہینڈ دیتے ہوئے ہدایت کی کہ اگر عمران خان تفتیش میں رکاوٹ ڈالیں تو نیب ضمانت منسوخی کی درخواست کر سکتاہے،عدالت نے حکمنامے میں کہا کہ تفتیشی کو جب بھی ضرورت ہو عمران خان پیش ہوں۔ ایڈووکیٹ جنرل اور ایڈیشنل اٹارنی نے کہا آرٹیکل 245 نافذ ہے جس کے بعد عمران خان کو ریلیف نہیں دیا جاسکتا ہے۔عدالت کا کہنا تھا کہ ایڈووکیٹ جنرل اور ایڈیشنل اٹارنی کا یہ موقف جارحانہ ہے اس موقف کا مطلب انسانی بنیادی حقوق غصب کرنا ہے جو اسلامی ریاست کی بنیاد ہیں، تصور نہیں کیا جا سکتا۔عدالت نے آرٹیکل 245 کے نفاذ میں عدالت تک رسائی کے آئینی نکتےپر اٹارنی جنرل سےمعاونت طلب کرلی۔

متعلقہ خبریں