لاہور(نیوز ڈیسک) لاہور کے جناح ہاؤس اور دیگر فوجی تنصیبات پر حملہ کرنیوالے شرپسندوں کی شناخت کر لی گئی ۔تفصیلات کے مطابق لاہور کے جناح ہاؤس،کور کمانڈر ہاؤس سمیت دیگر عسکری تنصیبات پر حملہ کرنے والے ملزمان کیخلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمات چلائے جائیں گے ۔ واضح رہے کہ مشتعل افراد نے جناح ہاؤس کو جلانے کے ساتھ قیمتی اشیاء و دستاویزات چوری کے ساتھ ساتھ پرتشدد کارروائیاں بھی کیں ۔ اسلحے کی ساتھ کارکنوں کے پاس ڈنڈے، پتھر و پیٹرول بم بھی تھے شرپسندوں میں لاہور کے رہائشی علی حسن عباس، چودھری مسعود معراج ،دانش منیر، سعود، عدنان اشرف، علی افتخار، وقاص پرویز، یوسف گلزار اور محمد ارسلان شامل ہیں جن شرپسندوں کی شناخت کی گئی ہے ۔ لودھراں سے تعلق رکھنے والے محمد تیمور جعفر، پاکپتن کے عامر حمزہ، ملتان کے سجاد سعید بھی شامل ہیں۔















