لاہور (نیوز ڈیسک) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان لاہور پہنچ گئے،کارکنوکں کا پرتپاک استقبال ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران کا قابلہ براستہ موٹر وے اسلام آباد سے ٹھوکر نیاز بیگ لاہور پہنچے کارکنوں کا پرتپاک استقبال ،سابق وزیر اعظم عمران خان کے حق میں نعرے بازی کی گئی ،مٹھائیاں بانٹی گئیں اور ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے بھی ڈالے گئے۔عمران خان کے اپنی رہائش گاہ زمان پارک پہنچے پر بھی کارکنوں اور پارٹی قیادت نے بھرپور استقبال کیا ، جشن کا سماں ڈھول کی تھاپ پر گھوڑوں کے رقص بھی پیش کیا گیا ، آتش بازی کر کے پارٹی کارکنوں نے خوشی کا اظہار کیا ۔















