اہم خبریں

فوج میں کسی نےاستعفیٰ نہیں دیا،ملک میں مارشل لاء کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، ترجمان پاک فوج

راولپنڈی(نیوزڈیسک)ترجمان پاک فوج میجر جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے کہ ملک میں مارشل لاء لگنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ فوج آرمی چیف کی قیادت میں متحد ہے اندرونی اور بیرونی پروپیگنڈوں کے باوجود فوج متحد ہے اور رہےگی،نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کےترجمان نے کہا کہ فوج آرمی چیف کی قیادت میں متحد ہے اور رہے گی، اندرونی اور بیرونی پروپیگنڈوں کے باوجود فوج متحد ہے اور رہےگی۔انہوں نے کہا کہ فوج میں کسی نےاستعفیٰ نہیں دیا، آرمی چیف، عسکری قیادت جمہوریت پریقین رکھتی ہے، ملک میں مارشل لاءکاکوئی سوال ہی پیدانہیں ہوتا۔

متعلقہ خبریں