اہم خبریں

عمران خان کی القادر سمیت چار درخواستوں پر سماعت کیلئےخصوصی پینچ تشکیل،سماعت کچھ دیر میں

اسلام آباد(نیوزڈیسک) چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے القادر ٹرسٹ کیس میں ضمانت کے علاوہ 4 درخواستوں پر سماعت کیلئے بینچ تشکیل دیدیا ۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عمران خان کیخلاف جتنے مقدمات درج کئے ہیں ان کی تفصیلات فراہم کی جائے اور ان تمام مقدمات کو یکجا کردیا جائے ۔ میاں گل حسن اورنگزیب کی سربراہی میں جسٹس ثمن رفعت امتیاز پر مشتمل بینچ عمران خان کے کیسز کی سماعت کرے گا۔ دارالحکومت سمیت عدالت کے اطراف میں سکیورٹی کے سخت انتظامات ۔سابق وزیراعظم عمران خان کے وکلا نے القادر ٹرسٹ کیس میں ضمانت کے علاوہ 4 دیگر درخواستیں بھی دائر کررکھی ہیں۔ عمران خان اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچ گئے ، عمران خان جسٹس محسن اختر کیانی کی عدالت میں پیش کیا گیا ۔ اسلا م آباد ہائیکورٹ کے کمرہ نمبر 3 کو خالی کرنے کا حکم دیدیا ۔ عمران خان اور بشریٰ بی بی کے کیس کی کاز لست جاری کردی ۔ درخوست کی سماعت کچھ دیر میں شروع ہوگی۔

متعلقہ خبریں