اسلام آباد(نیوزڈیسک)اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کیخلاف توشہ خانہ فوجداری کارروائی کیس روکنے کا حکم دیتےہوئےسٹےآرڈر جاری کردیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں عمران خان کی درخواست پر سماعت ، چیف جسٹس عامر فاروق نے سماعت کے دوران چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی درخواست پر الیکشن کمیشن سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کر دیئے۔ توشہ خانہ فوجداری کارروائی کیس کی سماعت 8 جون تک ملتوی کر دی ، دوسری جانب عدالت نے سابق وزیراعظم عمران خان کی چاروں درخواستوں پر 8جون کیلئے نوٹس جاری کر دیئے۔عمران خان کے وکیل خواجہ حارث نے موقف دیا کہ الیکشن کمیشن کی کمپلینٹ قابل سماعت ہی نہیں کیونکہ الیکشن کمیشن کی جانب سے کسی کو مجاز اتھارٹی مقرر کرنے کا کوئی لیٹر پیش نہیں کیا گیا،















