اہم خبریں

القادر یونیورسٹی کیس؛ نیب نے عمران خان کو گرفتار کرلیا، نامعلوم مقام پر منتقل

اسلام آباد(نیوزڈیسک)قومی احتساب بیورو (نیب) نے رینجرز کی مدد سے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو گرفتار کرلیا۔عمران خان مختلف کیسز میں ضمانت حاصل کرنے کےلیے وہیل چیئر پر اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش ہوئے جہاں سے انہیں نیب راول پنڈی نے حراست میں لے لیا۔اس موقع پر اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر سیکیورٹی ہائی الرٹ تھی اور رینجرز اہلکار بڑی تعداد میں موجود تھے۔عمران خان کو رینجرز حکام لے کر روانہ ہوئے اور انہیں سخت سیکورٹی میں نیب راولپنڈی میں پیش کردیا۔وکیل علی بخاری نے بتایا کہ عمران خان بائیو میٹرک کرانے دائری برانچ کے باہر گئے تھے، جہاں بائیو میٹرک روم کے شیشے توڑ کر انہیں گرفتار کیا گیا۔
وکیل بیرسٹر گوہر نے دعویٰ کیا کہ رینجرز نے عمران خان پر تشدد کیا ، ان کے سر اور زخمی ٹانگ پر تشدد کیا گیا، ان کی وہیل چیئر وہیں پھینک دی گئی۔
انسدادِ دہشتگردی عدالت میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پیش ہوگئے ۔ایک طرف عدالت نے سابق وزیراعظم عمران خان کی 7 مقدمات میں ضمانت منظور کر لی۔ دوسری طرف قومی احتساب بیورو (نیب) نے عمران خان کو القادر ٹرسٹ کیس میں گرفتار کرلیا۔ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان کو رینجرز اہلکاروں نے گرفتار کرلیا . عمران خان اسلام آباد ہائیکورٹ میں ضمانت منظوری کیلئے پہنچے تھے . سابق وزیراعظم عمران خان کو اسلام آباد ہائیکورٹ کی ڈائری برانچ سے گرفتار کیا. عمران خان کو گرفتاری کے بعد دوسرے دروازے سے باہر نکال لیا گیا . عمران خان کے وکلااور گارڈز کی مزاحمت ، رینجرز کی بھاری نفری پہنچ گئی،عمران خان کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا. وکیل چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ ضمانت کی 7 درخواستیں عدالت میں جمع ہیں ، ہمیں جوڈیشل کمپلیکس میں داخل نہیں ہونے دیا گیا جس کی وجہ سے دیر ہوگئی ۔ تاہم عدالت نے عمران خان کو گرفتار کرلیاگیا

متعلقہ خبریں