اہم خبریں

پاکستان ایک بار پھر آئی ایم ایف کا پیکیج حاصل کرنے میں ناکام

پاکستان ایک بار پھر آئی ایم ایف پیکیج حاصل کرنے سے رہ گیا۔آئی ایم ایف کے17 مئی کی ایگزیکٹو بورڈ میٹنگ کے ایجنڈے سے پاکستان کا معاملہ غائب ۔ سٹاف لیول معاہدہ ہونے کا امکان معدوم ہوگیا۔ عالمی مالیاتی اداروں سے فنڈنگ نہ ملنے کا خدشہ ، دوست ممالک سے پاکستان کو فنانسنگ کی یقین دہانی کسی کام نہ آسکی، بجلی، پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ بھی کسی کام نہ آیا۔170 ارب روپے کے اضافی ٹیکسوں سے بھی کام نہ بن سکابجٹ سازی کا شیڈول متاثر ہونے کا خطرہ، دوسری جانب آئی ایم ایف پاکستان کی بیرونی فنانسنگ کی یقین دہانی پر ابھی تک مطمئن نہیں ہوا۔ ذرائع کے مطابق 30 جون تک 3.7 ارب ڈالر واپس کرنا ہونگے،زرمبادلہ ذخائر2 ماہ کی درآمدات کے مساوی کرنے کا مطالبہ ، پاکستان کو زر مبادلہ کا لیول11 سے 12 ارب ڈالر پہنچانا ہوگا،ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف اببینکوں کے قرضوں پر شرح سود 25 فیصد کرنے کا مطالبہ کررہا ہے 9 ماہ سے پاکستان کا اسٹاف لیول اگریمنٹ تعطل کا شکار ہے۔

متعلقہ خبریں