اہم خبریں

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ سے متعلق درخواست پر سماعت شروع

اسلام آباد(نیوزڈیسک)سپریم کورٹ (پریکٹس اینڈ پروسیجر) ایکٹ 2023کے حوالے سے درخواست پر چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے آٹھ رکنی بینچ نے دوبارہ سماعت شروع کردی۔ اسی بنچ نے کیس کی سماعت دوبارہ شروع کی ہے۔سپریم کورٹ کے آٹھ رکنی لارجر بینچ میں چیف جسٹس عمر عطا بندیال، جسٹس اعجاز الاحسن، جسٹس منیب اختر، جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی، جسٹس عائشہ اے ملک، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس شاہد خاقان عباسی،جسٹس سید حسن اظہر رضوی شامل ہیں۔ اٹارنی جنرل فار پاکستان (اے جی پی)، سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن اور پاکستان بار کونسل کو بھی نوٹس جاری کیا گیا ہے۔ سپریم کورٹ نے پاکستان مسلم لیگ نواز ،پیپلز پارٹی اور پاکستان تحریک انصاف سمیت نو سیاسی جماعتوں کو بھی نوٹس جاری کیا ہے۔سپریم کورٹ نے 13 اپریل کو کیس کی پچھلی سماعت کے دوران یہ کہتے ہوئے قانون کے نفاذ کو روک دیا تھا کہ اگر قانون کو صدر کی منظوری مل جاتی ہے تو اگلے حکم تک بل پر کسی بھی طرح سے عمل نہیں کیا جائے گا۔”جس لمحے سے بل کو صدر کی منظوری مل جاتی ہے یا (جیسا کہ معاملہ ہو) یہ سمجھا جاتا ہے کہ اس طرح کی منظوری دی گئی ہے،

متعلقہ خبریں