اہم خبریں

الیکشن اکتوبر میں ہونگے، نواز شریف کو نکالنے کا نقصان پاکستان کا ہوا، مریم نواز

لاہور(نیوزڈیسک) مسلم لیگ ن کے چیف آرگنائزر مریم نواز شریف نے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے گینگ میں تمام کرپٹ عناصر شامل ہیں ۔ ایک وہ وقت تھاجب 97 روپے ڈالر تھا لیکن اب عمران فتنہ کی وجہ سے پاکستان معاشی طور پر کمزو ر اور ڈالر تین سو روپے کے قریب پہنچ گیا ۔ نوازشریف کو نکالنے کا نقصان پاکستان کا ہوا۔ ایک ٹولے نے اتنا نقصان پہنچایا جس سے ملک اب سنبھل نہیں رہا ۔ ثاقب نثار، طارق رحیم اور فیض حمید عمران ٹولے سے ملے ہوئے ہیں۔ نئے الیکشن اکتوبر میں ہونگے، ثاقب نثار پیچھے بیٹھ کر عمران خان کا ڈوریاں ہلا رہا ہے ۔ ملک جو ہچکولے لے رہا ہے اس کے پیچھے سوموٹو ایکشن ہے ۔ یہ چاہتےہیں کہ ان کے ہوتے ہوئے الیکشن ہوجائیں تاکہ ان کا بندہ کامیاب ہوجائے ۔ سوال بنتا ہے کہ کس منصوبے کے تحت اسمبلیاں توڑی گئیں۔ یہ گینگ آرٹی ایس بیٹھا کر اقتدار میںلانے والے کو دوبارہ لانا چاہتےہیں ۔ عمرعطا بندیال سے کہوں گی کہ آپ کس کیلئے یہ جنگ لڑ رہے ہیں ۔ یہ سب احتساب سے بچنے کیلئے کہانیاں بنا رہے ہیں۔ شرم آنی چاہیے ان لوگوں کو جو عمران خان کو اقتدار میں لانا چاہتےہیں ، ثاقب نثار کو شرم آنی چاہیے کہ وہ اپنے بیٹے کی آڈیو لیک ہونے پر معافی مانگیں۔ عمران خان کالے ڈبے سر پر رکھ کر عدالت پیش ہوتا ہے کیا ایسا لیڈر ہوتا ہے ۔ لیڈر تو سینہ تان کر چلتا ہے ۔ نوازشریف کو باہر رکھ کر الیکشن کروانے کی سازش ہر لحاظ سے ناکام بنائیں گے ۔یہ گفتگو ذاتی نہیں بلکہ ملک مفادات کیخلاف ہے ۔ پہلے اسمبلیاں توڑیں اب اسمبلیوں میں واپس آنے کی منتیں کررہا ہے ۔ اصل سازش کا فتنہ خان ہے ۔ فتنہ خان کہہ رہا ہے کہ باجوہ نے اسمبلی توڑنے کا کہا تھا ۔ بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر نوازشریف کو نکالنے والے کا بیٹا چور نکلا ۔ پارلیمنٹ کا فیصلہ آپ کو ماننا پڑے گا۔ آپ کو پاکستان کے قانون ، مقننہ ، پارلیمنٹ اور آئین کو ماننا پڑے گا۔https://www.youtube.com/watch?v=GM-Lp-TQM2c

متعلقہ خبریں