اسلام آباد(نیوزڈیسک)وفاقی وزیر ومسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما جاوید لطیف نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن سے غلطیاں ہوئی ہم اس کا اعتراف کرتے ہیں ۔ عمران خان کو دوبارہ لانے کیلئے سہولت کاری کی جارہی ہے ۔ چند روز قبل بلوچستان میں وکلا کنونشن میں سابق صدر سپریم کورٹ بار نے جو انکشافات انہوںنے کئے ۔ جو انکشافات ثاقب نثار کے سامنے آرہے ہیں ۔ اور عمران خان جو اقرار جرم کررہے ہیں ، جنرل باجوہ ہوں یا کوئی اور سب ایسے انکشاف کررہے ہیں تو قوم کو سمجھ جاناچاہیے ۔ آصف سعید کھوسہ کو بولنا چاہیے ، ریاستی ادارے کمزور تو نہیںہیں ۔ لوگوں کو اب سچ بولنا پڑے گا۔عمران خان نے اگلے پندرہ سال کی منصوبہ بندی کررکھی تھی ۔احتساب کا وقت آچکا ۔ سب کا احتساب کرنا ہوگا اور اداروں کی ذمہ داری ہے کہ عمران خان کا احتساب کریں۔آڈیو لیکس کا نوٹس کیوںنہیں لیا جارہا ۔ نوازشریف کو ملک سے دہشتگردی ختم کرنے ، لوڈشیدنگ خاتمے ، روزگار کی فراہمی، ملک کو مستحکم کرنے کی سزاد ی جارہی ہے ۔ نوازشریف عالمی طاقتوں کی آنکھوں میں کھٹکتا ہے ۔ ماضی میں لانچ کئے گئے پرجیکٹ کو کیوں بے نقاب نہیں کیا جارہا ۔عمران خان بار بار سہولت کاروں کے بارے میں حقائق بیان کررہا ہے۔ نوازشریف کو الیکشن سے باہر رکھنے کی کوشش کی جارہی ہے جسے ہم ہر گز نہیں مانیں گے ۔قوم اور ریاست مزید کسی بھی قربانی کی متحمل نہیں ہوسکتی ۔















