اہم خبریں

پاکستان مخالف عناصر کو بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں: وزیراعظم شہبازشریف کاپی اے ایف پاسنگ آئوٹ پریڈ سے خطاب

رسالپور(نیوزڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کو معاشی چلینجز کا سامنا ہے،وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ قیامِ امن کی ہماری خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔ جلد ملک کے معاشی حالات بہتر ہوں گے، پاکستان ایک امن پسند ملک ہے، پاکستان مخالف عناصر کو بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔رسالپور میں پی اے ایف اکیڈمی اصغر خان میں پاسنگ آوٹ پریڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کو معاشی چلینجز کا سامنا ہے، جلد ملک کے معاشی حالات بہتر ہوں گے، کیڈٹس کے والدین کو دل سے مبارکباد پیش کرتا ہوں، پاس آوٹ ہونے والے کیڈٹس کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ پاک فضائیہ نے کسی بھی چیلنج میں ملک کا نام روشن کیا، پاکستان مخالف عناصر کو بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں، پاک فضائیہ ہمیشہ ملک کے دفاع کے لیے پرعزم رہی ہے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک امن پسند ملک ہے، پاک فضائیہ کی بہترین پیشہ ورانہ صلاحیتیں دنیا میں نمایاں ہیں۔خیال رہے کہ پاسنگ آ وٹ پریڈ میں دیگر سیاسی اور عسکری قیادت بھی شریک ہے، وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب، وزیردفاع خوا جہ آصف اور سربراہ پاک فضائیہ ائرچیف مارشل ظہیراحمد بابر سدھو بھی پاسنگ آوٹ پریڈ میں موجود تھے۔وزیراعظم نے گارڈز آف آنرز کا معائنہ کیا اور پاس آوٹ ہونے والے کیڈٹس کو فلائنگ بیجز لگائے جبکہ شہباز شریف کو کیڈٹس نے سلامی پیش کی۔

متعلقہ خبریں