اسلام آباد ( اے بی این نیوز ) حکومت اور پی ٹی آئی کے مابین مذاکرات کا پہلا دور ختم ہو گیا، کل پارلیمنٹ میں تین بجے دوسری نشست ہو گی جس میں پی ٹی آئی اپنے مطالبات رکھے گی، شاہ محمود نے پہلا دور ختم ہو نے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ آئین کے دائرے میں رہ کر کو ئی حل نکال لیا جائے گا، ہم مذاکرات کے ذریعے حل نکالنا چاہتے ہیں، حکومتی اتحاد نے کہا ہے ان کو وقت چاہئے ہے، عمران کاخان نے ہمیں مکمل مینڈیٹ دیا ہے، نیت صاف ہو توسیاسی حل نکل سکتا ہے،قوم کو ہیجانی کیفیت سے نکالنا ہو گا،ہم نے کہا ہے وقت لے لیں اور ایک تجویز سامنے لائیں،یوسف رضا گیلانی اور اسحاق ڈار نے کہا کہ آج اچھے ماحول میں باتے ہو ئی ہے،ہم نے آئیں کے اندر رہ کر حل نکا لنا ہے، کل دوبارہ مذاکرات ہو نے ہیں، آج اتفاق ہوا کہ مذاکرات کےعلاوہ کو ئی راستہ نہیں ہے، کل کی نشست میں تفصیل سے بات ہو گی۔















