اہم خبریں

وزیراعظم شہباز شریف نے قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ حاصل کرلیا

اسلام آباد(نیوزڈیسک)وزیراعظم شہبازشریف نے اعتماد کا ووٹ حاصل کرلیا،جمعرات کو قومی اسمبلی اجلاس میں اعتماد کا ووٹ لینے کی قراردادوزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے پیش کی،وزیراعظم پر 180اراکین نے اعتماد کا اظہار کیا،واضح رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف نے اتحادی جماعتوں کے ظہرانے میں مشاورت کی جس کے بعد انہوں نے اعتماد کا ووٹ لینے کا فیصلہ کیاتھا۔ظہرانے میں وزیراعظم نے اتحادی ارکان اسمبلی سے مشاورت کی تو اتحادیوں نے انہیں اعتماد کا ووٹ لینے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں آپ پر پورا اعتماد ہے آپ کبھی بھی ایوان سے اعتماد کا ووٹ لے سکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں