ملک بھر میں ایک ساتھ انتخابات، چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ آج سماعت کرے گا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ملک بھر میں ایک ساتھ انتخابات، چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ آج سماعت کرے گا۔ تفصیلات کے مطابق بینچ میں جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس منیب اختر شامل ہیں، تین رکنی بینچ دن ساڑھے گیارہ بجے کیس کی سماعت کرے گا،بینچ نے حکومت کو ستائیس اپریل تک انتخابات کے لیے اکیس ارب روپے کے فنڈز جمع کرانے کی رپورٹ جمع کرانے کا حکم دیا تھا، سماعت میں چار اپریل کے فیصلے پر عمل درآمد کے حوالے اہم فیصلہ آنے کا امکان۔۔