Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

چیف جسٹس عمر عطاء بندیال کا بینچ ڈی لسٹ وجوہات سامنے نہ آسکیں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطاء بندیال کا بینچ ڈی لسٹ وجوہات سامنے نہ آسکیں ،سماعت کیلئے مقرر تمام مقدمات بھی ڈی لسٹ کر دیے گئے،رجسٹرار سپریم کورٹ نے مقدمات ڈی لسٹ ہونے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔ واضح رہے کہ چیف جسٹس پاکستان کے بینچ میں جسٹس جمال مندوخیل اور جسٹس اطہر من اللہ بھی شامل تھے جنہوں نے آج 12 مقدمات کی سماعت کرنی تھی ،سپریم کورٹ کا بینچ نمبر 2 کے مقدمات کی فہرست کے ساتھ ساتھ جسٹس سردار طارق مسعود اور جسٹس شاہد وحید پر مشتمل بینچ کی کازلسٹ بھی منسوخ کردی گئی اب بینچ نمبر 2 کے تمام مقدمات کی سماعت کے لئے جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس امین الدین خان پر مشتمل بینچ کرے گا نئے بینچ نمبر 2 کے مقدمات کی فہرست جاری کردی۔