اہم خبریں

ملک میں سیاسی عدم استحکام، وزیراعظم شہبازشریف کا اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لینے کا فیصلہ

اسلام آباد(نیوزڈیسک )وزیر اعظم شہباز شریف کا نواز شریف کیساتھ ملکی بدلتی ہوئی سیاسی صورتحال پر مشورے کے بعد بڑا قدم اٹھانے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لینے کا فیصلہ کرلیا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف 27 اپریل کو قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ حاصل کریں گے،وزیر اعظم نے پی ڈی ایم سمیت اتحادی جماعتوں کے تمام ممبران قومی اسمبلی کو اسلام آباد میں اپنی موجودگی یقینی بنانے کا کہہ دیا ہے۔ سیاسی ماہرین کے مطابق لگتا ہے کہ وزیراعظم موجودہ بحران کے خاتمہ کیلئے کوئی بڑا فیصلہ لینے جا رہے ہیں، تمام فیصلے پارلیمنٹ میں ہی ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق اعتماد کے ووٹ کے بعد وزیراعظم ایگزیکٹیو آرڈر کا بھرپور استعمال کر سکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں