اہم خبریں

غلامی میں ملک کا کوئی مستقبل نہیں ،آزادی کیلئے قربانیاں دینی پڑتی ہیں،عمران خان

لاہور(نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ نہ مانا گیا تو عوام کو سڑکوں پر نکالوں گا ، آزادی چاہتے ہیں تو وہ پلیٹ میں رکھ کر نہیں ملتی قربانیاں دینی پڑتی ہیں، غلامی میں ہمارے ملک کا کوئی مستقبل نہیں ہے۔آج زمان پارک میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ حقیقی آزادی کی جنگ اس لئے ہے ہر کوئی قانون کے نیچے ہو ، ہمارا وزیراعظم باہر جا کر کہتا ہے مانگنے نہیں آیا مجبوری ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں عام انتخابات کے حوالے سے حکومت سپریم کورٹ کے فیصلے کو نہیں مان رہی، پاکستان کو مشکل سے نکالنا ہے تو انصاف کا نظام ٹھیک کرنا پڑے گا، ایک کروڑ پاکستانی باہر ہیں وہ سرمایہ کاری کریں گے تو ڈالر آ جائیں گے۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ یہ غلام ذہنیت کے لوگ ہیں، یہ اپنے پیسے کے غلام ہیں، ہم ملک میں انصاف اور قانون کی حکمرانی چاہتے ہیں، عوام کو تیار کرنا ہے کسی بھی وقت کال دے سکتا ہوں، سپریم کورٹ کا فیصلہ نہ مانا گیا تو عوام کو سڑکوں پر نکالوں گا، جہاں بڑے چوروں کو نہ پکڑا جائے تو وہ قوم نیچے چلی جاتی ہے۔

متعلقہ خبریں