اہم خبریں

فوج ملکی سالمیت کو یقینی بنانے کیلئے ہمہ وقت تیار ہے، آرمی چیف جنرل عاصم منیر

راولپنڈی(نیوزڈیسک) آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ فوج ملکی سالمیت کو یقینی بنانے اور خطرات کو ناکام بنانے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے،وطن کے محافظ اپنے پیاروں سے دور فرائض کو مقدم رکھتے ہیں، ہمیں عید پر وطن کے دفاع کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والوں کو نہیں بھولنا چاہیے۔ ملک کی سرحدوں کی حفاظت سے زیادہ مقدم کچھ نہیں۔آج پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے پاک افغان سرحد کا دورہ کیا اور وہاں موجود فوجی جوانوں کے ساتھ عید منائی،آرمی چیف نے افسران اور جوانوں کے بلند حوصلے کو سراہا اور کہا کہ پاک فوج سرحدوں کے دفاع کے لیے پُرعزم ہے۔آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے شہدا کو خراجِ تحسین بھی پیش کیا اور شہدا کے اہلِ خانہ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا،آرمی چیف نے جوانوں اور افسران کی آپریشنل تیاری اور مستعدی کو سراہا۔

متعلقہ خبریں