لاہور(نیوز ڈیسک) سربراہ عوامی مسلم لیگ و سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے حکمران سامان باندھ لیں ،گاڑی چھوٹنے والی ہے، ساری قوم عدلیہ کے ساتھ کھڑی ہے، عید کے بعد بڑی خبر آسکتی ہے ،حکومت چیمبر کے اندر اور عدالت میں پاؤں پڑتی ہے جبکہ میڈیا کے سامنے ٹارزن بنتی اور گلے پڑتی ہے۔آج سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ نگران حکومتیں ختم ہوچکیں،14مئی کو صوبائی الیکشن ہوں گے،حکومت توہین عدالت میں نااہلی ، عدم اعتمادی اور آرٹیکل6 کے ریڈار میں آسکتی ہے، سپریم کورٹ نے کہہ دہا ہے سپلیمنٹری گرانٹ کا مسترد ہونا حکومت پر عدم اعتماد ہے، عدلیہ نے ہر قسم کے دباؤ کو مسترد کرکے آئین اور قانون کا جھنڈا اٹھایا ہوا ہے، عدلیہ ہی جیتے گی۔ انہوں نے کہا کہ باپ سپریم کورٹ کو خوش آئند بیٹا بندوق کی نوک کہتا ہے، سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں سب کو پابند کردیا ہے، جوسپریم کورٹ کا فیصلہ نہیں مانے گا وہ قانون کے شکنجے میں آئے گا، پاکستان دوست ممالک بھی پاکستان میں سیاسی استحکام چاہتے ہیں۔سابق وزیر داخلہ نے کہا نوازشریف ،شہبازشریف کے فون کے بعد فضل الرحمان نے پر تشدد اور دہشت گردانہ کانفرنس کی، مندر کا ہتھوڑا، بندوق کی نوک اور گینگ آف تھری کے سیاستدانوں کے الفاظ کا استعمال مذاکرات نہیں بلکہ عدلیہ سے کھلی جنگ ہے۔
پاکستان کےدوست ممالک پاکستان میں سیاسی استحکام چاہتےہیں۔حکومت چیمبر کےاندراور عدالت میں پاؤں پڑتی ہےمیڈیا میں ٹارزن بنتی ہےگلےپڑتی ہے۔حکمران سامان باندھ لیں گاڑی چھوٹنےوالی ہےساری قوم عدلیہ کےساتھ کھڑی ہےعید کےبعدبڑی خبرآسکتی ہےنگران حکومتیں ختم ہوچکیں14مئی کوصوبائی الیکشن ہونگے
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) April 21, 2023















