لاہور(نیوز ڈیسک) وزیراعظم شہبازشریف نے دنیا بھر میں آج عید منانے والے مسلمانوں کو عید کی مبارکباد دی ہے۔آج سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعظم شہباز شریف نے عید الفطرسے متعلق اپنے بیان میں کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں اور دنیا بھر کے مسلمانو ں کو عیدالفطر کی خوشیاں بہت بہت مبارک ہوں، اللہ کریم ہماری عبادات کو قبول فرمائے اور ہمارے گناہوں کو معاف فرمائے ۔آمین
Wishing our overseas Pakistanis and Muslim brothers and sisters around the world a very happy and blessed Eid-ul-Fitr. May Allah Kareem accept our worship & forgive our sins!
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) April 20, 2023















